رکن بلدیہ شنکر راؤ کی کانگریس میں شمولیت، بی آر ایس سے استعفے کا سلسلہ جاری

   

کاماریڈی ۔ 12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن بلدیہ وارڈ نمبر 13 شنکر رائو نے آج بی آریس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سابق وزیر محمد علی شبیر کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وارڈ نمبر 13 ٹیکریال سے تعلق رکھنے والے شنکر رائو آج بی آریس سے علیحدگی اختیار کی اور نائب صدرنشین بلدیہ اندو پریا کے شوہر چندر شیکھر ریڈی کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر محمد علی شبیر سے ملاقات کی اور کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کرنے پر محمد علی شبیر نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہنایا اور انہیں پارٹی میں شامل کرلیا ۔ واضح رہے کہ بی آرایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان بلدیہ کانگریس میں شمولیت کررہے ہیں اس سے قبل بھی دو ارکان بلدیہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب شنکر رائو ملاقات کی ہے صدرنشین بلدیہ جانوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی اطلاعات ہے ۔ بی آرایس کو49 کے منجملہ 33 ارکان بلدیہ تھے ان میں سے اب تک تینوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور آنے والے دنوں میں اور بھی علیحدگی اختیارکرنے کے امکانات ہیں ۔ کانگریس پارٹی کو 10 اور بی جے پی کو 6 ارکان بلدیہ کی اکثریت ہے اور کانگریس پارٹی میجک فیگر جمع کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اراکین بلدیہ کو شامل کرنا شروع کردیا ہے ۔