رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی کی ضمانت کے خلاف منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد ۔9 ۔ جون (سیاست نیوز) سابق وزیر آنجہانی وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں کڑپہ رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی کو منظور کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ سپریم کورٹ نے منگل کے دن درخواست کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ویوکانند ریڈی قتل معاملہ میں اویناش ریڈی سازش میں اہم فریق ہیں لیکن مقامی حکومت نے ہر طرح سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ سی بی آئی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر ر ہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ہائیکورٹ نے رکن پارلیمنٹ کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ۔ 14 اپریل کے بعد سی بی آئی نے چار مرتبہ سمن جاری کیا تھا لیکن اویناش ریڈی ایک مرتبہ بھی تحقیقات کے لئے حاضر نہیں ہوئے۔ ر