رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی راکیش سنگھ ٹکیت سے ملاقات

   

حیدرآباد۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے آج دہلی میں غازی پور سرحد پر کسان احتجاج کی قیادت کر رہے کسان لیڈر راکیش سنگھ ٹکیت سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یگانگت کیا ۔ واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے ریاست میں کسانوں کے حق میں پد یاترا کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں انہیں مثبت عوامی رد عمل ملنے کا ادعا کیا جا رہا ہے ۔اپنی پدیاترا کی تکمیل کے بعد ریونت ریڈی نے آج راکیش ٹکیت سے ملاقات کی ۔