رکول پریت کی شادی ماحول دوست ہوگی

   

نئی دہلی ۔ دہلی کے سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں کی اداکارہ رکول پریت سنگھ اورکولکتہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار و پروڈیوسر جیکی بھاگنانی نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ گوا میں ہونے والی شادی کی یہ تقریب تین روز جاری رہے گی جس میں فلمی دنیا اور شوبزکی اہم شخصیت کی شرکت متوقع ہے۔ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھاگنانی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی اس تقریب کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اور خصوصی اقدامات کرینگے، مثلاً تمام مہمانوں کو بذریعہ ای انویٹیشن مدعو کیاگیا ہے۔ جبکہ تقریب میں کوئی پٹاخے یا دھماکے نہیں کیے جائیں گے جبکہ تقریب میں کاربن فوٹ پرنٹ کی پیمائش کرکے اسی حساب سے شجر کاری کی جائے گی۔