رکھشا بندھن پر گورنر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر سی سوندرا راجن نے عوام کو رکھشا بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک پیام میں گورنر نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے سارے عوام کو رکھشا بندھن تہوارکی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بہن اور بھائی کے پیار اور اخوت والے جذبہ اور ہندوستانی روایات کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہیں کہ محبت کا یہ دھاگا ہمیشہ مستحکم ہوتا رہے ۔ تمام بھائی اپنی بہنوں کیلئے حسب سابق پیار و محبت والا رویہ برقرار رکھیں۔