رہانے اور ٹھاکر کی نصف سنچریاں، ہندوستان 296پر آوٹ

   

اوول ۔ تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے اور آل راؤنڈر شردول ٹھاکر کی نصف سنچریوں کے باوجود ہندوستان یہاں آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں 296 رنز پر آل آوٹ ہوگیا ۔ شاندار بولنگ کرنے والی حریف ٹیم کو مقابلے کی پہلی اننگز میں اہم 173 رنز کی سبقت حاصل ہوئی ۔ رہانے نے آئی پی ایل کے شاندار فام کو جاری رکھتے ہوئے اپنی اننگز میں 129گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بنائے جبکہ ٹھاکر نے 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کئے ۔ ٹھاکر اور رہانے کی بدولت ہندوستان کو پہلی اننگز میں قابل ذکر اسکور حاصل ہوا ہے ۔آسٹریلیا کیلئے کمنز نے تین جبکہ گرین ، اسٹارک اور بولنڈ نے فی کس دو کھلاڑیوں کی آوٹ کیا۔