رہزن کے حملہ میں پولیس کانسٹبل زخمی

   

حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ آر سی پورم میں ایک پولیس کانسٹبل رہزن کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد سائبر آباد پولیس حلقوں میں سنسنی پھیل گئی اور فوری طور پر رہزن کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ رہزن کے تعاقب میں حملہ کے بعد شدید زخمی پولیس کانسٹبل یادیا کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی سائبر آباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا آر سی پورم پہنچیں گے اور ہاسپٹل میں زیر علاج پولیس کانسٹبل یادیا سے ملاقات کی۔ معیاری علاج کے لئے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کرنے کی ہدایت دی اور حالات کا جائزہ لیا۔ یادیا، اسپیشل آپریشن ٹیم سے وابستہ کانسٹبل بتایا گیا ہے جو آج اشوک نگر کے ایچ آئی جی گیٹ کے قریب موجود تھا۔ اس علاقہ میں ایک خاتون کے گلے سے چین چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ یادیا نے اس کا تعاقب کیا اور رہزن کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ رہزن نے یادیا پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع