ریاستوں نے کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے قواعد بنائے ہیں‘ گھروں میں رہیں یا جیل جائیں

,

   

منگل کی شام وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے سے قبل ریاستی حکومتوں کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر عائد تحدیدات

کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دوسال کی جیل اور اگر وہ گھر کے باہر نکلتے ہیں تو ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی

نئی دہلی۔ کرونا وائرس (سی اووی ائی ڈی 19)کے ہندوستان میں معاملات 500سے زائد ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10تک پہنچ گئی ہے کیونکہ علاقے سی او وی 2کی زد میں آرہے ہیں‘

جس کی وجہہ سے منگل کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان پر حکومت کو مجبور کیاہے‘ یہاں تک سینکڑوں لوگ اس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

سی او وی ائی ڈی19کا ایک65سالہ مریض جو یواے ای سے واپس لوٹا تھا ممبئی میں ہلاک ہوگیاہے‘جس کے بعد مہارشٹرا میں مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔

ہندوستان بھرمیں دس نئے معاملات درج ہونے کے بعد یہ تعداد 536تک پہنچ گئی ہے۔منگل کی شام وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے سے

قبل ریاستی حکومتوں کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر عائد تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دوسال کی جیل اور اگر وہ گھر کے باہر نکلتے ہیں تو ان کی گاڑیاں ضبط کرلئے جائیں گے۔۔

ملک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے‘ کئی لوگوں کو سڑکوں پر ذلیل کیاگیا اور کچھ لوگوں کی چھڑی سے پیٹائی بھی کی گئی ہے۔

سی اووی ائی ڈی19کے متعلق افواہیں پھیلنے والوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔

جھارکھنڈ‘ پنجاب‘ اترپردیش‘ راجستھان اور ہریانہ میں خلاف ورزی کرنے والوں کے اوپر پوسٹرس چسپاں دیکھے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ”یہ لوگ سماج کے دشمن ہیں اور گھر میں بیٹھتے نہیں ہیں“۔

کانپور میں مذکورہ پولیس نے کئی خلا ف ورزی کرنے والے تیس منٹوں تک ہاتھ اوپر اٹھاکر کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔

قبل ازیں دن میں مرکز نے ریاستوں اور یو ٹیز سے استفسار کیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھروں میں محروس رکھنے کے لئے اگر ضرورت پڑتی ہے تو کرفیو نافذ کردیں۔

وباء سے مقابلے کے لئے32ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار صوبوں نے 31مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن کردیاہے۔

وزیراعظم نریند رمود ی کی جانب سے 21دنوں تک مکمل لاک ڈاؤن کے منگل کے روز اعلان تک ملک کا تین تہائی حصہ لاک ڈاؤن میں تھا۔

معمرافراد‘ حاملہ خواتین او ر بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کے متعلق وزیر صحت ہر ش وردھن نے بتایا ہے