ریاستی الیکشن کمشنر۔ جی ایچ ایم سی انتخابات نومبر ڈسمبر میں ہوں گے

,

   

حیدرآباد۔ریاستی الیکشن کمشنر سی پارتھا سارتھی نے چہارشنبہ کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ نومبر‘ ڈسمبر کے مہینے میں جی ایچ ایم سی الیکشن کرائے جائیں گے۔

تروپتی مندر میں درشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارتھا سارتھی نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے ضمن میں اعلامیہ کی اجرائی عمل میں ائی گی۔

پارتھا سارتھی نے کہاکہ”انتخابات کی تاریخ کو اب تک ہم نے قطعیت نہیں دی ہے‘ ایک مرتبہ یہ ہوجائے‘ پھر ایس ای سی اعلامیہ جاری کرے گا“۔

ایس ای سی کی جانب سے انتخابات پر وضاحت کے بعد حیدرآباد میں سیاسی سرگرمیا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

قبل ازیں ایس ای سی نے ای وی ایم مشینوں کو بدل کر بیالٹ پیپرس پر انتخابات کرانے کا فیصلہ لیا ہے