ریاستی بی جے پی کے جنرل سیکریٹروں کی میٹنگ

   

بھوپال : مدھیہ میں ایک لوک سبھا اور تین اسمبلیوں کے انتخابات اور اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کے مقصد سے آج یہاں سینئرمرکزی لیڈر شیو پرکاش ، ریاستی تنظیم انچارج پی مرلی دھر راؤ اور ریاستی صدر وشنودوت شرما کی موجودگی میں ریاستی جنرل سیکریٹروں کی میٹنگ شروع ہوئی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاستی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری سوہاس بھگت کے علاوہ ریاستی جنرل سیکریٹری بھی موجود ہیں ۔ اس دوران تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔