ریاستی حکومت عوام کی ہر مرحلہ پر مدد کیلئے تیار : فاروق حسین

   


تلنگانہ کی اسکیمات سارے ملک میں منفرد ۔ کئی ریاستوں میں نقل کا دعویٰ

حیدرآباد۔25۔ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت ریاست میں بچہ کا پیدا ہونے سے قبل سے اور بزرگوں کا ان کے آخری سفر تک خصوصی خیال کر رہی ہے۔ صرف اسکالر شپس یا بینک سے مربوط قرض فراہم کرنے پر اکتفاء نہیں کیا جا رہا بلکہ حکومت سماج کے ہر طبقہ کیلئے سماجی انصاف کی جدوجہد کر رہی ہے لیکن بعض اسکیمات پر عمل دشواریاں اور ان مجبوریوں کو فوری دورکرنے کے اقدامات پر عمل مشکل ہوتا ہے ۔ اسی لئے حکومت نے گذشتہ 7 برسوں میں جو اسکیمات شروع کی ہیں وہ اقلیتوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے حکومت کی آسرا پنشن اسکیم جو کہ پیرانہ سالی ‘ بیوہ اور تنہاء خواتین کو جاری کی جاتی ہے کے علاوہ ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں زچہ کیلئے وزارت صحت سے ’نیوٹری کٹ‘ کا آغاز کیا گیا اور اس سے قبل زچہ اور بچہ کیلئے کے سی آر کٹ کی اسکیم شروع کی گئی جس سے نارمل ڈیلیوری کے رجحان میں اضافہ کے علاوہ زچہ اور بچہ کو صحت مندزندگی حاصل ہونے لگی ہے۔جناب محمد فاروق حسین نے بتایا کہ کئی اسکیمات کے آغاز میں تاخیر کی مختلف وجوہات ہیں عہدیدار بھی اصل وجہ ہیں ۔ حکومت تمام امور کا باریکی جائزہ لینے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کریگی ۔ حکومت ڈبل بیڈ روم مکانات‘ بیرون ملک تعلیم کیلئے مفت اسکالرشپس سے بیرون ملک کے اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ سرکاری اسکیمات سے اقلیتوں اور غریبوں کو مربوط کرنے کئی اقدامات کئے گئے جن میں ڈرائیور کم اوونر اسکیم ‘ ڈبل بیڈ روم اسکیم‘ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس کے علاوہ کئی اسکیمات ہیں جن سے استفادہ کرکے ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی مساوات اور طبقہ واریت کے خاتمہ کیلئے جو کوششیں شروع کی ہیں وہ بی آر ایس کے مستقبل کو تابناک بنانے کا سبب بنیں گی اور ان کی کئی ریاستوں میں تقلید کی جارہی ہے۔جناب محمد فاروق حسین نے بتایا کہ کے سی آر حکومت کے فلاحی کاموں اورعوام سے وعدوں کو پورا کئے جانے کے سبب اپوزیشن کے پاس کوئی موضوع باقی نہیں اسی لئے بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ کے سی آر کی دختر کے کویتا کو نشانہ بناکر پارٹی اور قائدین کو بدنام کرنے کوشش کر رہی ہے اور ان میں وہ ناکام رہے گی۔م