چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے تک پیدل چلتی رہیں گی
حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) خواتین اور بچوں کی بھلائی کی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے عہد کیا ہے کہ وہ کے چندر شیکھر راؤ کے مسلسل تیسری مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے تک ننگے پاؤں چلتی رہیں گی۔ منوگوڑ حلقہ میں عوام نے ستیہ وتی راتھوڑ کو ننگے پاؤں چلتا ہوا دیکھا۔ ستیہ وتی نے کہا کہ وہ ننگے پاؤں اس لئے چل رہی ہیں کہ تلنگانہ عوام کے لئے یہ ضروری ہے کہ کے چندر شیکھر راؤ تیسری مرتبہ بھی چیف منسٹر برقرار رہیں۔ صرف کے سی آر کی قیادت میں ہی غریب اور کمزور طبقات کو انصاف ملے گا۔