پنجہ گٹہ فلائی اوور پر مریض کو طبی امداد اور ہاسپٹل پہنچایا
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرکے پنجہ گٹہ فلائی اوور پر ایک مریض کو فوری دواخانہ منتقل کرنے کا انتظام کیا۔ ریاستی وزیر پنجہ گٹہ فلائی اوور کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جو ٹو وہیلر سے گرکر دورے پڑنے سے تڑپ رہا تھا۔ وزیر نے اس شخص کو دیکھتے ہی فوری قافلہ کو روک دیا اور اُس کے پاس پہونچ کر طبی امداد پہنچائی۔ اُنھوں نے بیمار شخص کے ہاتھ میں چابیاں تھمادیں جس سے دورے پڑنے کا سلسلہ کسی قدر کم ہوگیا۔ وزیر نے متاثرہ شخص کو فوری ہاسپٹل منتقل کرنے کا انتظام کیا۔ خاتون وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت کی بجائے خود ہی مریض کے پاس پہونچ کر طبی امداد پہنچائی اور مدد کی جس پر وہاں موجود افراد نے ان کے جذبۂ انسانی ہمدردی کی ستائش کی۔ سیتکا جو ماؤسٹ تحریک بیاک گراؤنڈ سے تعلق رکھتی ہیں وہ سابق میں قبائیلی علاقوں میں غریب خاندانوں کی مدد کی کئی مثالیں پیش کرچکی ہیں۔1