ریاستی وزیر ہریش راؤ کا 29 اپریل کو دورہ سنگاریڈی

   

سنگا ریڈی 26 اپریل سیاست ڈسٹرکٹ نیوز۔ ڈاکٹر شرت کلکٹر ضلع سنگاریڈی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریش راؤ وزیر صحت و فائنانس 29 اپریل کو سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں میں شرکت کرنے کے علاوہ سداسیوپیٹ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح تقریب میں شرکت کریں گے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کے لیے مکمل انتظامات کے ساتھ تیاری کرنے کی ہدایت دی اور سداسیوپیٹ میں بھی ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کرتے ہوئے مکانات کا تفصیلی معائنہ کریں گے من? پلی منڈل میں سنگم ایشور لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کے لئے روانہ ہونگے عوامی نمائندوں کے علاوہ کسان بھی وہاں موجود رہیں گے تمام انتظامات کو جلد مکمل کرتے ہوئے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں اس موقع ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر۔ سریش آر اینڈ بی۔ نرسمھا جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچراور دیگر موجود تھے۔
مدہول میں آنکھوں کی روشن پروگرام کا آغاز
مدہول 26/ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپنچ رام چندر نے کو مدھول منڈل کے مدگل گاؤں میں کانتی ویلگوکیمپ کا آغاز کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نابینا پن کی روک تھام کے لیے پرجوش انداز میں آئی لائٹنگ کیمپس لگائے گی ۔ ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کو ادویات کے ساتھ مفت چشمے بھی فراہم کیے جائیں گے اس پروگرام میں میڈیکل آفیسر عائشہ، ایم پی ٹی سی آتما سوروپ،نائب سرپنچ پراوین، ڈی ای او سائی ناتھ، اے این ایم سپندنا، ماہر امراض چشم چروکولا راجیم، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے عملہ، آشا ورکرس وغیرہ نے حصہ لیا۔