ریاستی کابینہ میں کسی خاتون کو شامل نہ کرنے پر کانگریس کی تنقید

   

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس نے کے سی آر کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل نہ کرنے پر تنقید کی ہے ۔ پارٹی ترجمان اندرا شوبھن نے کابینہ میں توسیع کو توقعات کے مغائر قرار دیا اور کہا کہ عوام کو امید تھی کہ کابینہ میں خاتون کو شامل کیا جائیگا تاہم ان امیدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ اندرا شوبھن نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علیحدہ تلنگانہ جدوجہد کی سرگرم خاتون لیڈرس کو وزیر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی دختر کے کویتا اقوام متحدہ میں جنسی مساوات پر خطاب کرنے جا رہی ہیں لیکن ان کے والد ہی خواتین کو کابینہ میں جگہ نہیں دے رہے ہیں۔