ریاست بہار کے کٹیہار میں رام نومی جلوس کے دوران سامنے آئی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی تصویر مسجد کی حفاظت کیلئے اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے بنائی انسانی زنجیر

,

   

پٹنہ: گزشتہ دنوں ملک بھر میں رام نومی منائی گئی اور مذہبی جلوس نکالے گئے ۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ۔ مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ ، راجستھان اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ۔ تاہم اس درمیان کئی مقامات پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالیں بھی دیکھنے کو ملیں ۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک ایسی ہی مثال بہار کے کٹیہار ضلع میں دیکھنے کو ملی ، جہاں پر ہندو طبقہ کے لوگ ایک مسجد کے سامنے انسانی زنجیر بنائے نظر آئے ۔ اویس سلطان خان نام کے ایک ٹویٹر یوزر نے ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہار کے کٹیہار میں رام نومی جلوس کے دوران اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے جامع مسجد کے سامنے انسانی زنجیر بناکر اس کی حفاظت کا کام کیا ۔