ریاست راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان سرگرم ہوئی وسندھرا، پارٹی سربراہ جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد راجناتھ سنگھ سے کی ملاقات

   

ریاست راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران کے درمیان سرگرم ہوئی وسندھرا، پارٹی سربراہ جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد راجناتھ سنگھ سے کی ملاقات

جے پور: 9/ آگست (سیاست نیوز)

راجستھان میں چل رہے سیاسی بحران کے دوران سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کی رہنما ہفتہ کے روز راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان راجستھان کے حالیہ سیاسی حالات پر بات چیت ہوئی ہے، سابق وزیر کچھ دنوں سے دہلی ہی میں ہے، انہوں نے ہفتہ کے روز پارٹی سربراہ جے پی نڈا اور پارٹی کے تنظیمی جنرل سیکرٹری بی ایل سنتوش سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملی اطلاعات کے مطابق وسندھرا کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی اب تک کوئی آفیشل طور پر کچھ اطلاعات نہیں ملی ہے، وسندھرا راجے کی یہ ملاقاتیں اس لئے اہم ہوجاتی ہیں کیونکہ گزشتہ ماہ سے شروع ہوئے سیاسی بحران کے چلتے وہ جے پور میں ہوئی بی جے پی کے اجلاس سے الگ رہی ہیں اور انہوں نے پورے سیاسی حالات پر خاموشی اختیار کئے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور کانگریس کے کچھ دیگر اراکین اسمبلی کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے خلاف باغیانہ رخ اپنانے کے سبب راجستھان میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے سیاسی بحران جاری ہے۔

کانگریس اعلیٰ کمان نے پائلٹ کو ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور نائب وزیراعلیٰ کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

گہلوت حکومت کو گرانے سے متعلق بی جے پی اور وسندھرا کا الگ موقف

راجستھان اسمبلی کا سیشن 14 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ امکان ہے کہ اشوک گہلوت اس دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے تجویز لاسکتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اشوک گہلوت کے پاس نمبر مکمل ہے اور وہ مکمل اکثریت ثابت کرنے کو لے کر پُر امید اور پرجوش ہیں۔