ریاست میں اومی کرون کے مزید تین نئے کیس

   

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 41 تک پہونچ گئی ۔ مزید 20 متاثرین کے نتائج کا انتظار
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( ریاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے کیسیس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ میں اومی کرون کے تین نئے کیسیس درج ہوئے جس سے ریاست میں اومی کرون متاثرین کی تعداد بڑھ کر 41 تک پہونچ گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسک رہنے والے ممالک سے 333 مسافرین شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچے ان تمام مسافرین کا کوویڈ آر ٹی پی سی آرٹسٹس کیے گئے جس میں 8 مسافرین پازیٹیو پائے گئے ۔ جس پر عہدیداروں نے ان کے نمونوں کو جینوم سیکو لینسنگ روانہ کیا ہے ۔ تاحال ایٹ ریسک اور نان ریسک ممالک کے 11,245 مسافرین کے شمس آباد ایرپورٹ پر کوویڈ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرائے گئے ۔ جن میں 89 متاثرین کوویڈ پازیٹیو پائے گئے ۔ ان تمام متاثرین کے نمونوں کو عہدیداروں نے جینوم کو روانہ کیا جن میں 22 متاثرین ابھی تک اومی کرون نگٹیو پائے گئے ۔ ماباقی 61 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ علاج کے بعد اومی کرون کے 10 متاثرین صحت یاب ہوگئے ۔ مزید 20 متاثرین کے نتائج کا انتظار ہونے کا محکمہ صحت کے بلیٹن میں انکشاف کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26,947 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں 140 افراد کا ٹسٹ نتیجہ مثبت برآمد ہوا ہے ۔ جس سے ابھی تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6,80,553 لاکھ تک پہونچ گئی ہے اور دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 4021 تک پہونچ گئی ہے ۔ کورونا سے 186 افراد صحت یاب ہوئے ریاست میں کورونا کے 3499 سرگرم کیسیس ہیں ۔۔ ن