ریاست میں دسمبر تک ٹیکس آمدنی 99,693 کروڑ روپئے

   

جملہ آمدنی 1.25 لاکھ کروڑ ، اخراجات 1.56 لاکھ کروڑ ، سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست میں ٹیکس آمدنی دسمبر تک 99,693 کروڑ روپئے وصول ہوئی ہے ۔ مالیاتی سال 2023-24 تک ٹیکس کی شکل میں 1,52,499 کروڑ روپئے آمدنی وصول ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ جس میں گذشتہ ماہ تک 65.37 فیصد وصول ہوئے تمام اقسام کی آمدنی کا تخمینہ 2,16,566 کروڑ روپئے تھا تاہم 1,25,002 کروڑ ( 57.72 ) جمع ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( سی اے جی ) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔ صرف دسمبر میں 12,609 کروڑ روپئے ٹیکس وصول ہوا ہے ۔ اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ ٹیکس ایک طرح سے ریاست کو راحت فراہم کررہا ہے ۔ اس ٹیکس میں جی ایس ٹی کے تحت 34.147 کروڑ ( 67.033 ) فیصد اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کے تحت 10,654 کروڑ ( 57.59 ) فیصد سیل ٹیکس کے تحت 22,251 کروڑ ( 56.333 ) فیصد ریاستی ایکسائز ڈیوٹی کے تحت 16,500 کروڑ ( 82.980 ) فیصد مرکزی ٹیکس کے تحت 10,253 کروڑ ( 70.573 ) فیصد دیگر ٹیکسیس ، ڈیوٹیز کے تحت 5,885 کروڑ نان ٹیکس ریونیو کے تحت اور مرکزی حکومت کی گرانٹس اور شراکت کے تحت 4978 کروڑ ۔ اس مرتبہ کیپٹل ریٹرن کے تحت 43,294 کروڑ روپئے وصول ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا ۔ تاہم دسمبر تک 36,562 کروڑ ( 84.45 ) فیصد وصول ہوا ۔ جس میں 36.536 کروڑ روپئے قرض شامل ہیں ۔ جاریہ مالیاتی سال میں جملہ 38,234.94 کروڑ روپئے خالص قرض میں لیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ دسمبر تک 36,536.01 کروڑ روپئے تک قرض حاصل کرنے کا ( سی اے جی ) کاگ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے ۔ یعنی مالیاتی سال میں کیپٹل اور ریونیو ریٹرن کے تحت 2,59,861.91 کرور روپئے تخمینہ لگایا گیا ہے اور دسمبر تک 16,61,565.61 کروڑ روپئے ( 62.17 ) فیصد جمع ہوچکے ہیں ۔ اس مالیاتی سال کے لیے جملہ اخراجات 2,49,209.93 روپئے ہونے کی توقع ہے ۔ لیکن تازہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر تک 1,56,078.61 کروڑ روپئے ( 62.633 ) فیصد خرچ ہوچکے ہیں ۔ جس میں مختلف اسکیمات پر 59,134 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی پر 16,998 کروڑ روپئے ، تنخواہوں اور الاونسیس پر 29,377 کروڑ روپئے پنشن پر 12,489 کروڑ اور سبسیڈی پر 6,679 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔۔ 2