ریاست میں سردی کی لہر، بیشتر اضلاع میں اثر

   

حیدرآباد۔8۔ڈسمبر۔(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ تین یوم کے دوران سردی کی لہر ریکارڈ کی جائے گی اور صبح کی اولین ساعتوں میں مطلع کہر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع بالخصوص نظام آباد‘ نرمل ‘ عادل آباد‘ کھمم ‘ سدی پیٹ ‘ میدک کے علاوہ دیگر علاقوں میں سردی کی لہر ریکارڈ کی جائے گی اور درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ نواحی و مضافاتی علاقوں میں گذشتہ صبح کی اولین ساعتوں میں سردی کی لہر ریکارڈ کی گئی اور اس کا سلسلہ آئندہ دو یوم مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔خانگی ماہرین موسمیات کے مطابق دونوں شہروں کے نواحی علاقوں اور اضلاع میڑچل ۔ملکا جگری ‘ رنگاریڈی ‘ یدادری میں سردی کی لہر میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا ۔صبح کی اولین ساعتوں میں مطلع کہر آلود ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔م