ریاست کے 91 آئی پی ایس / نان کیڈر ایس پیز کے تبادلے

   

حیدرآباد : /25 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آج ریاست سے وابستہ 91 آئی پی ایس اور نان کیڈر ایس پیز عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ کمشنر پولیس کریم نگر وی ستیہ نارائنا کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر آف پولیس رچہ کونڈہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر گجراؤ بھوپال کو جوائنٹ کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ (سی سی ایس) پر ہی برقرار رکھا گیا ہے ۔ رما راجیشوری ڈی آئی جی یادادری زون کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر آف پولیس راماگنڈم مقرر کیا گیا ہے جبکہ این پرکاش ریڈی ڈی سی پی ٹریفک کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر انفورسمنٹ ویجلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ہے ، ابھیشیک موہنتی کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک I رچہ کونڈہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سن پریت سنگھ کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر ڈی جی پی آفس مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس ایم وجئے کمار گروپ کمانڈر گرے ہانڈس کا انٹلیجنس کو تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ وشواجیت کمپاٹی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنس تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم چیتنا کو جوائنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، ایل سبا رائیڈو کو پولیس کمشنر کریم نگر ، کے نارائن ریڈی کو ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد زون ، ڈی وی سرینواس راؤ کو ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک میڑچل مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹی سرینواس راؤ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک سائبر آباد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس بالانگر زون مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹی اناپورنا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویجلنس انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ پی وی پدمجا کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویمنس سیفٹی ونگ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جی جانکی شرمیلا کو ڈپٹی ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی جانکی کو ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری ، بی کے راہول ہیڈگے کو ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک I حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا ہے ۔ کے اپروا راؤ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نلگنڈہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سنیل دت کو ڈپٹی کمشنر پولیس ایس زون کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ سی ایچ سندھو شرما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال کا تبادلہ ٹی ایس ایس پی بٹالین کو کردیا گیا ہے ۔ رکشیتا مورتی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونپرتی ، پاٹل سنگرام سنگھ گنپت راؤ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویجلنس ٹی ایس آر ٹی سی ، راجیش چندرا کو ڈپٹی کمشنر پولیس یادادری رچہ کونڈہ ، ایم نارائینا کو سی آئی ڈی ، پی سائی چیتنیا کو ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ غوث عالم کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مولوگو مقرر کیا گیا ہے ۔ کھارے کرن پربھاکر کو شہر میں قائم کئے گئے نئے ساؤتھ ویسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سی ایچ روپیش کو نئے ساؤتھ ایسٹ زون ڈپٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ بی انورادھا کو سائبر کرائم رچہ کونڈہ ، شیخ سلیمہ کو سپرنٹنڈٔنٹ آف پولیس ریلویز ، اسنہا میرا ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر کرائمس ، سادھنا لکشمی پیرومل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس راجندر نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر ایم اے رشید کو ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی ) مادھاپور مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح مسٹر ایم اے باری کو ڈپٹی کمشنر پولیس ورنگل سنٹرل مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر جگدیشور ریڈی کو ڈپٹی کمشنر پولیس راجیندر نگر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پی مدھوکر سوامی کو ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس رچہ کونڈہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم وینکٹیشور لو کو ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مقرر کیا گیا ہے ۔ جی سندیپ کو ڈپٹی کمشنر پولیس میڑچل زون مقرر کیا گیا ہے ۔ جی چکرورتی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارکوٹکس بیورو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ب