ریاض ۔ 29 نومبر (ای میل) بزم اردو ٹوسٹ ماسٹر کلب ریاض سعودی عربیہ کی جانب سے ریاض سعودی عربیہ الماس ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ سینئر صحافی ریاض کے این واصف کے مطابق 159 واں کلب کا اجلاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے صحافی حضرات اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اردو زبان کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ ریاض سعودی عربیہ میں بھی اردو کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ وطن سے دور رہ کر بھی ہم لوگ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ حیدرآباد کے صحافی حضرات جن کی تہنیت پیش کی گئی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ سینئر نامہ نگار سیاست جنگاؤں، محمد افتخار علی واجد سینئر صحافی اعتماد حیدرآباد، ذیشان علی زاہد صحافی اردو لیکس، سید مکرم افسر سابقہ ایڈیٹر سعودی گزٹ ہیں۔ اس موقع پر کوثر نسیم، سید عتیق احمد، سیف الدین، مبارک حسین، عبدالقادر میمن، سینئر صحافی باسط ابو معاذ، عبدالقدوس جاوید، محمد ایوب، الیاس دیگر موجود تھے۔