ریاض کی ہوٹل میں آتشزدگی ،24 افراد زخمی

,

   

موسم گرما کے دوران آتشزدگی سعودیہ میں معمول ، حکام مسلسل چوکس
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک ہوٹل میں منگل کی رات آگ لگنے سے 24 افراد جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ نے بر وقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہلال احمر کی 9 ٹیموں نے شہری دفاع کی ٹیموں کی معاونت کی۔ امدادی ٹیموں نے متاثرین میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قریبی دواخانوں میں مزید علاج کے لیے داخل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ موسم گرما کے دوران سعودی عرب کے شہروں میں آتشزدگی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔شہری دفاع کی جانب سے بار بار ہوٹلوں، رہائشی مراکز، کمپنیوں و اداروں اور گھروں کے مالکان اور کرایہ داروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آگ پر قابو پانے کے لیے ابتدائی ضروری اشیا رکھیں۔شہری دفاع نے شہریوں کو آگ پر قابو پانے کے حوالے سے بھی آگہی حاصل کرنے کیلئے کہا ہے۔ آگ میں محصور ہونے کی صورت میں خود کو بچانے اور اس سے نکلنے کے طریقے بھی سمجھائے جا رہے ہیں۔