ریا چکرورتی کو ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت

   

ممبئی: بامبے ہائیکورٹ نے فلم اداکارہ ریا چکرورتی کو منشیات کے کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلہ میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ تاہم عدالت نے رہا چکرورتی کے بھائی شواک چکرورتی کی ضمانت درخواست مسترد کردی۔ انہیں 4 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نارکوٹک کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد ریا چکرورتی 9 ستمبر سے جیل میں تھیں۔