ریزروئیر کی تعمیر میں اراضی سے محروم افرادکے مسائل حل کرنے کی مساعی

   

ضلع پداپلی کے ایڈیشنل کلکٹرلکشمی نارائنا کا تیقن

پداپلی۔پداپلی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے کہا کہ ریزروئیر کی تعمیر کے دوران اراضی سے محروم ہوئے رہائشیوں کے مسائل کہ حل کہ تحت ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پالاکْرتی منڈل کے ویم نورو گرام پنچایت کہ حدود میں موجود آر اینڈ آر پیاکیج کہ مسائل پر مقامی ارکان اسمبلی اوراس موضع کہ مکینوں کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر نے بروز ہفتہ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں انھوں نے کہا کہ ایلّم پلی ریزروئیر کے تحت اراضی سے محروم افراد کو حکومت کے احکامات کے بموجب قواعد وضوابط پر عمل کرتے ہوئے پیاکیج فراہم کیا جائے گا۔ اراضی سے محروم افراد کی امداد کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مواضعات میں موصول شدہ درخواستوں کا معائنہ کر کٹ آف تاریخ قوانین و ضوابط کے مطابق 6 ایام میں اہل افراد کی نشاندہی کر انھیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ مواضعات کے مزدور بچوں کہ مسائل کے حل کہ تحت مسائی کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں شریک راماگنڈم ایم ایل اے کوروکنٹی چندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں اپنے زیر اقتدار تعمیر کردہ ایلّم پلی ریزروئیر کے تعمیر کے دوران اراضی سے محروم ہوئے افراد کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں ہیں۔ اراضی سے محروم افراد کے مسائل کو حل کرنے میں ریاستی وزیر بہبود خصوصی دلچسپی لے کر عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ریزروئیر کی تعمیر میں اراضی سے محروم ہوئیافراد کے مسائل کو حل کرنے کہ لئے احکامات جاری کئے ہیں اور پراجکٹ میں اراضی سے محروم خاندانوں میں موجود نوجوان افراد کو انترگام منڈل میں قائم کئے جانے والے صنعتی پارک میں ان کی اہلیت کے مناسبت سے روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پالاکرتی تحصیلدار راجا منی’ زیڈپی ٹی سی سندھیا رانی’ متعلقہ عہدیداران اور مقامی عوامی نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔