نیویارک: دنیا میں ہرہفتے فریج میں رکھا ہزاروں لاکھوں کلوگرام کھانا، پھل اور سبزیاں کچرے میں پھینکی جاتی ہیں۔ اب ایک چھوٹا سا آلہ کھانے کو تادیر تازہ رکھتے ہوئے اس نقصان کو کم کرسکتا ہے اور دوسری جانب ریفریجریٹر کی بو بھی کم کرسکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جو فوٹو کیٹیلسٹ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے اورفریج میں رکھی ہر شے میں بو روکتا ہے اور بیکٹیریا کی پیداوار سست کردیتا ہے۔ اس طرح پھلوں، سبزیوں، کھانوں اور مشروبات وغیرہ کی معیاد بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح خوراک کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور کھانے کا زیاں بھی نہیں ہوتا۔بس آپ کو اتنا کرنا ہوگا کہ چارج شدہ شیلفی آلہ آن کرکے فریج میں رکھ دیں۔