ریلوے پولیس نے انجینئرنگ کے طالب علم کو خودکشی کرنے سے بچالیا

   

حیدرآباد۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس سکندرآباد نے ایک نوجوان کے انتہائی اقدام کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نوجوان کو افراد خاندان کے حوالے کردیا جو خودکشی کرنے کے لئے ٹرین کی پڑیوں پر پہنچا تھا کہ جی آر پی اسٹاف نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس نوجوان کو بچالیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجینئرنگ کا طالب 21 سالہ شیخ ربانی جو باچوپلی علاقہ کے ساکن ریاض باشاہ کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچا جو خودکشی کرنا چاہتاتھا۔ ربانی مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ ریلوے پولیس نے ربانی کی کونسلنگ کے بعد گھروالوں کے حوالے کردیا۔ ع