نئی دہلی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سالِ نو کے موقع پر ریلوے نے سب اربن ٹرینوں کو چھوڑ کر اپنے پورے نیٹ ورک کے لئے کرایوں میں اضافہ کا آج اعلان کیا۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2020 ء سے نافذ العمل ہورہا ہے ۔ سب اربن ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آرڈینری نان اے سی ، نان سب اربن ٹرینوں کے کرائے میں فی کیلو میٹر سفر کیلئے ایک پیسہ کا اضافہ کیا گیا۔ ریلوے نے مال گاڑی / ایکسپریس نان اے سی ٹرینوں کے کرایوں میں دو پیسے فی کیلو میٹر اور اے سی کلاس کے کرایوں میں چار پیسے فی کیلو میٹر کا اضافہ کیا ہے۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ اس اضافہ کا کیٹرنگ چارجس پر اثر نہیں پڑے گا ۔