رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔25 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ رین بازار پولیس کے مطابق 50 سالہ عبدالرحیم جو امام باڑہ علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص مکان میں مردہ دستیاب ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکان مالک کی جانب سے مکان سے بدبو کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی۔ پولیس سمجھتی ہیکہ عبدالرحیم دو دن قبل ہی فوت ہوگیا۔ پولیس رین بازار نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع