ریونت ریڈی کی عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت

   

15 جنوری سے آغاز، چیف منسٹر کے دورہ میں 8 عہدیدار شامل ہوں گے
حیدرآباد۔10 جنوری(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 15 تا 18 جنوری ڈاوس میں منعقد ہونے والے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ریونت ریڈی کے 15 جنوری سے بیرونی دورہ کے موقع پر ریاست کے 8 عہدیداروں کو دورہ میں شامل رہنے کی حکومت نے اجازت دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری کے احکامات کے مطابق چیف منسٹر کے دورہ ڈاؤس اور لندن کے موقع پر پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر وی شیشادری، پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن، اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر بی اجیت ریڈی، اسپیشل سکریٹری انوسٹمنٹ پروموشن و بیرونی دورہ جات ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی، صحافی کری سری رام، چیف سیکوریٹی آفیسر برائے چیف منسٹر آفس تفسیر اقبال، چیف منسٹر کا مددگار اسٹاف آر ایس ادئے سمہا اور چیف منسٹر کے سیکوریٹی آفیسر جی چکرورتی شامل ہیں۔ ریونت ریڈی داووس سے لندن جائیں گے اور وہاں 3 دن قیام کریں گے ۔ بحیثیت چیف منسٹر ریونت ریڈی کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔1