2 جون تک جاری رہے گی،پوسٹر کی اجرائی
حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں یاتراؤں کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں نے ماحول کو گرمادیا ہے۔ بی جے پی صدر بنڈی سنجے اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا ابھی مکمل نہیں ہوئی کہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے 26 جنوری سے پدیاترا کا اعلان کیا ہے جس کا ’’ یاترا ‘‘ نام دیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے یاترا کی تفصیلات پر مشتمل پوسٹر جاری کیا جس کے تحت وہ 26 جنوری تا 2 جون پدیاترا کریں گے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے مقاصد کو عوام تک پہنچانے کیلئے یاترا کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کی ہدایت پر وہ پدیاترا کا آغاز کررہے ہیں۔ پدیاترا کے روٹ میاپ کو پردیش کانگریس کمیٹی نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے ذریعہ کانگریس کو عوام سے قریب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر قائدین نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریونت ریڈی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے لیکن اس کا اثر قبول کئے بغیر ریونت ریڈی نے پدیاترا کا اعلان کردیا۔ر