ریونت ریڈی کے عوام سے وعدے کسانوں کو 2لاکھ قرض کی معافی، فی ایکر 15 ہزار کی امداد

   

حیدرآباد۔14۔ فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 ء کو تلنگانہ میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی اور عوام کی بھلائی کیلئے کئی اعلانات پر عمل کیا جائے گا ۔ ریونت ریڈی نے بھدرا چلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس برسر اقتدار آنے پر عوام سے بعض وعدے کئے ۔ غریبوں کو مکانات کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے کی امداد دی جائے گی۔ کانگریس برسر اقتدار آتے ہی کسانوں کیلئے دو لاکھ روپئے تک قرض معاف کیا جائے گا ۔ قولدار کسانوں اور زرعی مزدوروں کی مدد کی جائے گی۔ ہر غریب کسان کو فی ایکر 15 ہزار روپئے کی امداد حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ کانگریس برسر اقتدار آتے ہی پکوان گیس سلینڈر 500 روپئے فراہم کیا جائے گا ۔ ریاست کی تقسیم کے وقت آندھراپردیش میں ضم کئے گئے کھمم کے 5 مواضعات کو واپس حاصل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ر