ریونت ریڈی کے قافلے سے ایمبولنس ہٹا دی گئی

   

حیدرآباد۔ 24 مئی (سیاست نیوز) وزیر اعظم مودی کی عوام اور سیاسی قائدین سے پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی کی اپیل کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے قافلے کی گاڑیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریونت ریڈی کے قافلے میں ایمبولنس کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے۔ کئی برسوں سے یہ روایت ہے کہ چیف منسٹر کے قافلے میں ایک ڈاکٹر اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ ایمبولنس شامل رہتی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری علاج کیا جاسکے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ قافلے کی تعداد میں کمی کے تحت ایمبولنس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے قافلے میں محض تین گاڑیاں شامل رہیں گی۔ پائیلٹ گاڑی کے بعد چیف منسٹر کی کار رہے گی جس کے بعد سیکوریٹی کی ایک گاڑی ہوگی۔ چیف منسٹر کے ساتھ ان کے قریبی اسٹاف اور عہدیداروں کی بھی گاڑیاں شامل رہتی ہیں جو اب قافلے کا حصہ نہیں رہیں گی۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے پولیس کو ہدایت دی کہ قافلے کی روانگی کے وقت ٹریفک کو نہ روکیں ۔1؍F