ریونیو کے زیر التواء مقدمات کو ویب سائٹ سے سے مربوط کرنے کی ہدایت

   

کاماریڈی ریڈی ۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے آرڈی او ز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ریونیو سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو ویب سائٹ سے مربوط کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے آج ضلع کے آرڈی او ز ، تحصیلدار کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو ILRMS ویب سائٹ سے مربوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کمپائوز شیڈ ، شمشان گھاٹ ، ولیج پارک سے متعلق اراضیات کے حصول کیلئے بھی آج شام تک اقدامات کریں اور ہابٹیشن ولیج پارک کی اراضیات کی نشاندہی سے متعلق ریونیو ڈیویژنل آفیسر جائزہ لیتے ہوئے مناسب اقدامات کریں ۔