بلاسپور: چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں سائبر ٹھگوں نے ایک ریٹائرڈ تحصیلدار سے ایک فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 10 لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی۔یہ واقعہ بلاس پور کے ارپا گرینس میں رہنے والے ریٹائرڈ تحصیلدار شنکر پاٹلے (70) کے ساتھ پیش آیا۔ معاملہ کونی تھانہ علاقہ کا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کونی کے ارپا گرین کالونی کے رہنے والے شنکر ریٹائرڈ تحصیلدار ہے ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ 8 مارچ 2024 کی رات اسے ان کے موبائل پر ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے نے ہیلو کہنے کے بعد کال کاٹ دی۔ رات گئے اس کے موبائل پر ویڈیو کال آئی۔ کال میں کسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا۔ سینے اور شرمگاہ دکھانے کے بعد ہی کال منقطع ہوگئی۔اگلے دن صبح ان کے موبائل پر نامعلوم نمبر سے کال آئی۔ فون کرنے والے نے خود کو سائبر کرائم ڈی ایس پی بتاتے ہوئے انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اطلاع دی۔