ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا…

   

ممبئی۔بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرہ نے 1973 میں ریلیز اپنی سوپر ہٹ فلم ’’زنجیر‘‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔ اس فلم سے امیتابھ اینگری ینگ مین اورسوپر اسٹار بن کر ابھرے ۔13 جولائی 1939ء کو اترپردیش کے بجنور میں پیدا ہوئے پرکاش مہرہ اپنے کریر کے ابتدائی دور میں اداکار بننا چاہتے تھے ۔ 60ء کے دہے میں اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کیلئے وہ ممبئی آ ئے ۔انہوں نے کریر کا آغاز فلم ’’اجالا‘‘ اور ’’پروفیسر‘‘ جیسی فلموں سے کیا۔ 1968 میں فلم ’’حسینہ مان جائے گی‘‘ بطور ہدایتکار پرکاش مہرا کی پہلی فلم تھی۔اس فلم میں ششی کپور نے ڈبل رول کیا تھا۔1973 میں فلم ’’زنجیر‘‘ نہ صرف مہرا بلکہ امیتابھ کے کریر کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ دھرمیندر اور پر ان کے کہنے پرمہرا نے امیتابھ کو ’’زنجیر‘‘ میں کام دیا تھا ۔ اس دوران لاوارث ، مقدر کا سکندر، نمک حلال، شرابی، ہیرا پھیری جیسی کئی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی کے پرچم لہرائے ۔