زائد از2,000 کے یوپی آئیلین دین پر جی ایس ٹی کی تجویز نہیں

   

نئی دہلی: حکومت نے آج کہا کہ 2000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ آج ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے دعویٰ کہ حکومت یو پی آئی لین دین پر اس طرح کا جی ایس ٹی لگانے پر غور کر رہی ہے ’مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد‘ ہیں۔