زائرین حرم میں تحائف کی تقسیم

,

   

مکہ مکرمہ ۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم مکی شریف میں مختلف تحائف تقسیم کئے ہیں۔ انتظامیہ کے تحت مصحف اور کتابوں کے ادارے کے سربراہ غازی بن فہد الذبیانی نے کہا ہے کہ زائرین حرم میں تحائف کی تقسیم انتظامیہ کی طرف سماجی سرگرمی ہے۔اس کا مقصد زائرین حرم کی دلجوئی اور انتظامیہ سے وابستگی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس اور عہدیداران کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ زائرین حرم کی بہترین خدمت کریں۔اس تناظر میں ادارے نے زائرین حرم میں مختلف زبانوں میں کتابیں، قرآن مجید کے نسخے اور جائے نماز تقسیم کئے ہیں۔