زبیر عالم اصلاحی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

   

نئی دہلی : شعبہ عربی کے ریسرچ اسکالر زبیر عالم اصلاحی کو ان کے تحقیقی مقالہ ‘تحقیق المخطوطات العربیۃ فی الھند:دراسۃ نقدیۃ’ یعنی‘ہندوستان میں تحقیق شدہ عربی مخطوطات کا تنقیدی جائزہ’کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی ‘یونیورسٹی آف دہلی’ کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ۔زبیر عالم نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر سید حسین اختر کی نگرانی میں مکمل کیا ہے ۔ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا مناقشہ شعبہ عربی کے سیمینار روم میں آ ن لائن عمل میں آیا۔اس تحقیقی مقالہ کے ممتحن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے شعبہ عربی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر فلاحی تھے ۔اوپن وایوا میں موضوع سے متعلق ممتحن اور شرکاء کی جانب سے گونا گو ں سوالات کے گئے ۔جس کا زبیر احمد اصلاحی نے بڑی خوش اسلوبی اور اطمینان سے تشفی بخش جواب دیا۔ ممتحن نے ان کے کام سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی۔