زرعی بل : راہول ۔ پرینکا کی مودی حکومت پر ایکبار پھر تنقید

   

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ مانسون سیشن میں منظور کئے گئے زرعی بل کے سلسلے میں آج حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے ذریعے کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے اس قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی اور حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ‘گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نے اقل ترین امدادی قیمت کو برباد کردیا ہے ۔ نیا زرعی قانون کسانوں کو غلام بنا دے گا ۔ اس کے ساتھ ہی راہول اور پرینکا وڈرا نے بھارت بند کی حمایت کرنے لوگوں سے اپیل کی۔پرینکا نے کہا کہ کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی ۔ انہیں کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے کھرب پتیوں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا، نہ قیمت ملے گے نہ عزت ، کسان اپنے ہی کھت پر مجبور بن جائیں گے ۔ بی جے پی کا زرعی بل ایسٹ انڈیا کمپنی کے راج کی یاد دلاتا ہے ۔ ہم یہ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ‘‘۔