زرمبادلہ کے ذخائر 637.68 بلین ڈالر رہ گئے

   

ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.71 ارب ڈالر کم ہو کر 637.68 بلین ڈالر رہ گئے ، جو گزشتہ ہفتے 2.89 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 640.4 بلین ڈالر ہو گئے تھے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کے اثاثے 26 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.04 ارب ڈالر کم ہو کر 574.66 بلین ڈالر رہ گئے ۔