زرمبادلہ کے ذخائر617.65 بلین ڈالر رہ گئے

   

ممبئی : ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.03 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 617.65 بلین ڈالر رہ گئے ، جو پچھلے ہفتے میں 2.6 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 619.6 بلین ڈالر پر آ گئے تھے ۔ریزرو بینک کے ہفتہ واری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ ہے 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.2 بلین ڈالر کی کمی سے 550.45 بلین ڈالر رہ گئے ۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.23 بلین ڈالر بڑھ کر 43.24 بلین ڈالر ہو گئے ۔