زنانہ لباس میں گھس کر ایک شخص کا کالج گرلز ہاسٹل میں سرقہ

   

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کے سری رام کالج آف کامرس میں واقع گرلز ہاسٹل سے طلبہ کی رقم اور ڈبٹ کارڈس کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔ ایک شخص زنانہ لباس پہن کر ہاسٹل میں داخل ہوا اور وہاں پر موجود لڑکیوں کی رقم اور ان کے ڈبٹ کارڈس کا سرقہ کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے رقومات بھی نکال لی ہے۔