زنجیروں میں جکڑے نیم برہنہ قیدی کی

,

   

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
غزہ : ’’ ذلت آمیز منظر… بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘‘۔ یہ غزہ پٹی میں ایک فلسطینی قیدی کی تصویر پر کیے گئے تبصرے ہیں۔ اس تصویر کو ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ روز اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا تھا۔گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پر تنقید کی ، اسے غیر انسانی اور شرمناک قرار دیا۔متعدد صارفین نے اسرائیلی فوجی یوسی گامزو کے اکاؤنٹ کے خلاف شدید مہم چلائی، اور فیس بک پر تنقید کی۔ یہ پیج بعد میں عوام کیلئے بند کردیا گیا۔العربیہ کے ذریعہ نے اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، چونکہ تصویر نے فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد، اور خاص طور پر محصور فلسطینی پٹی پر اسرائیلی زمینی حملے کے آغاز کے بعد، بہت سی ویڈیوز پھیل چکی ہیں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیز عمل قرار دیا گیا ہے۔