زندہ جلائی گئی لڑکی کی موت کے بعد مظفر پور میں مظاہرے

   

مظفر پور، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانہ علاقہ میں گزشتہ دنوں زندہ جلائی گئی لڑکی کی علاج کے دوران موت کے بعد مشتعل لوگوں نے آج شہر میں کئی مقامات پر سڑک جام کر کے مظاہرہ کیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ 7 دسمبر کو ناظرپور گاؤں میں دبنگوں نے گھر میں گھس کر ایک طالبہ کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا جس کے سبب وہ تقریباً 90 فیصد جھلس گئی تھی۔