زو پارکس میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اندرا کرن ریڈی

   

حیدرآباد 23 ڈسمبر ( این ایس ایس) جنگلات و ماحولیات کے ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے آج کہا کہ زو پارکس میں تفریح کیلئے آنے والے عوام کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ حکومت سہولیات میں استفادہ کیلئے خاطر خواہ فنڈز خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک پروگرام میں حصہ لینے کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زو پارک میں سہولیات میں بہتری کیلئے دیڑھ کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زو میں جو جانور ہیں انہیں بروقت غذا دی جا رہی ہے اور ہر روز زو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زو کے عہدیدار شفاف ماحول میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔