زچگی خانہ میں نومولود کی موت کے بعد کشیدگی

   

حیدرآباد ۔ /14 مئی (سیاست نیوز) پیٹلہ برج زچگی خانہ میں نومولود کی موت واقع ہونے کے نتیجہ میں وہاں کشیدگی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اشرف اور یوسف قریشی نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرکے دواخانہ کے شیشے توڑدیئے اور ہلچل مچائی ۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک حاملہ خاتون جس کا تعلق نواب صاحب کنٹہ سے ہے چہارشنبہ کی دوپہر زچگی کیلئے شریک کی گئی تھی اور آپریشن کے بعد نومولود فوت ہوگیا ۔ رشتہ داروں نے دواخانہ میں ہنگامہ آرائی کرکے توڑ پھوڑ کی جسکے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس چارمینار وہاں پہونچ کر دو مذکورہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔