زچگی کے دوران خاتون اور نومولود ہلاک، ڈاکٹر کے خلاف احتجاج

   

عادل آباد۔ مستقر عادل آباد کے شاردا نرسنگ ہوم میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی کی بناء پر ڈیلیوری کے دوران نومولود بچہ اور 30 سالہ خاتون شاکرہ سلطانہ محلہ شانتی نگر عادل آباد دونوں فوت ہونے کی بناء پر متوفی کے رشتہ دار عزیز و اقارب نے دواخانہ کے ڈاکٹرس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریباً تین گھنٹہ دواخانہ میں احتجاج منظم کیا ۔ کل شب پیش آئے اس سانحہ کی اطلاع پر پولیس جمعیت کے ساتھ ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشور راؤ دواخانہ پہونچکر کشیدہ حالات پر قابو پایا ۔ بعد ازاں پولیس نے ڈاکٹرس کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ جبکہ اس موقع پر کانگریس قائد ساجد خان ، نائب صدر بلدیہ ظہیر رمضانی ،ٹی آر ایس قائد سید ساجد الدین ، محمد اشرف علی و دیگر موجود تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ شاکرہ سلطانہ حمل کے دوران اپنا تمام علاج شاردا نرسنگ ہوم میں کروایا تھا ۔