زہریلی بیریاں کھانے سے یوپی میں تین لڑکیوں کی موت

,

   

سمبھال(اترپردیش) یہاں پر گاؤں میں اتوار کے روز زہریلی بیریاں کھانے کے بعد تین لڑکیاں فوت ہوگئی ہیں۔قادر آباد گاؤں کے گننور پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔گھر والوں کے مطابق مذکورہ کم عمر لڑکیاں باہر کھیلنے کود کے لئے گئی تھی جہاں پر انہوں نے بیریاں کھائیں جو زہریلی تھیں۔

متوفی لڑکیوں میں سے ایک کے والد جگموہن نے کہاکہ ”بیری کھانے کے بعد میری بیٹی کو بے چینی محسوس ہونے لگی وہ گھر واپس لوٹی۔ اس کے بعد وہ قئے کی۔

ہم نے فوری طور پر ایک قریب گاؤں میں کلینک چلانے والے شخص کے پاس اس کو لے کر گئے‘ اس نے کچھ دوائیں دیں او رکہاکہ کچھ وقت میں لڑکی نارمل ہوجائے گی مگر اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ائی“۔

مذکورہ لڑکیاں جن کی عمر8سے10 سال کی تھیں انہیں دہرایہ کی حالت میں علی گڑھ لے جایا گیا مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی فوت ہوگئیں۔

متوفی لڑکیوں کی شناخت10سالہ رچنا‘ 10سالہ ساکشی اور 8سالہ گوری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

درایں اثناء ساکشی کی ماں میتھالیش نے کہاکہ گاؤں میں طبی علاج کرنے والے شخص نے کہاتھا کہ ان کی لڑکی کو ٹائیفاٹ یا ملیریا ہوا ہے۔

انتظامیہ کو جانکاری دئے بغیر اتوار کے روز تین متوفی لڑکیوں کے آخری رسومات گنگا گھاٹ پر انجام دئے گئے۔

چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر انتیا سنگھ نے کہاکہ ”ہمیں معاملے کی کوئی جانکاری نہیں ہے مگر اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ہم نے ایک ٹیم گاؤں روانے کردی ہے“۔