زیادہ تر ضعیف جوڑے خودکشی کرنے حسین ساگر پہنچ رہے ہیں

   

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) حسین ساگر میں خودکشی کی کوشش کرنے والے دس فیصد ضعیف جوڑے ہیں جن کی عمر 55 اور 80 سال کے درمیان ہے۔ ان میں بیشتر ضعیف جوڑے یہ انتہائی اقدام ان کے بال بچوں کی طرف سے انھیں نظرانداز کرنا اور ان کی دیکھ بھال اور خدمت کرنے سے انکار کرنے پر کرنا چاہتے تھے۔ لیک Lake پولیس نے یہ بات بتائی۔ لیک پولیس کی ٹیموں نے کئی خواتین، بچوں اور ضعیف جوڑوں کو خودکشی کرنے سے روکا ہے۔ لیک پولیس انسپکٹر بی دھنا لکشمی نے کہاکہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ کئی ضعیف جوڑے خودکشی کرنے کے لئے حسین ساگر آتے ہیں۔